ابنا: امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہےکہ امریکی فوجیں افغانستان سے 2014 کے اختتام تک نکل جائیں گی۔
اوبامہ نے کہا کہ ہم اپنے منصوبے کے تحت 2014 تک افغانستان سے اپنےفوجیوں کو نکال سکتے ہیں اور افغانی بھی عراقیوں کی طرح اپنے اپنے ملک کی سلامی کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جبکہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی کے سلسلے میں امریکہ کے خلا ف زبردست عوامی احتجاج جاری ہے۔
.......
/169